عوام کو تاریخ کے غیر سنجیدہ ترین حکمرانوں سے واسطہ پڑ گیا ہے، میر حاصل خان بزنجو

0 121

(امروز نیوز)
کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ عوام کو تاریخ کے غیر سنجیدہ ترین حکمرانوں سے واسطہ پڑ گیا ہے کرونا وائرس کی صورت میں موت ہمارے گھروں پر دستک دے رہی ہے اور حکمران چھین کی نیند سورے ہیں روم جھل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا انھوں نے کہا کہ دنیا اس وقت تاریخ کے مشکل ترین صورتحال کا سامنا کررہی ہے یورپ اور امریکہ سمیت روزانہ ہزاروں افراد کرونا وائرس کے وبا کی پیش نظر اپنی زندگیوں سے محروم ہورہے ہیں اور اس وبا نے ھمارے ملک کو بھی گھیر لیا ہے حکمرانوں کے غیر سنجیدہ رویئے کی وجہ سے ہمارے عوام بھی ایسے س نجیدہ نہیں لے رہے ہیں اس صورتحال میں بھی حکمران جماعت اپوزیشن کے ساتھ ملکر حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے تیار نہیں ہے انھوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں اور عوام دونوں نے کرونا وائرس کے وبا کو سنجیدگی سے نہیں لیا بین الاقوامی اداروں ڈبلیو ایچ او کے احکامات و ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا تو اس ملک و قوم کو آنے والے مشکل صورتحال سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے ابھی بھی وقت ہے تمام سیاسی جماعتیں ملکر کرونا وائرس کے خلاف بھرپور کمپین چلائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.