مستونگ ، پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ تین ماہ سے تنخواوں سے محروم ہیں۔آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

0 225

مستونگ(نامہ نگار) آل پرائیویٹ سکولز ایسوسیشن کے صدر رئیس غلام صدیق آبیزئی جنرل سیکریٹری نثار احمد مشوانی نے اپنے ایک مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں کرونا وائرس کے وجہ سے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول بند ہیں نجی اسکولوں کے اساتذہ کسمپرسی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بعض ایسے پرائیوٹ اسکولز ہیں جنکی بلڈنگ کرایہ پر ہے 3ماہ سے بند اسکولوں کے بجلی اور گیس کے بلوں اور کرایہ کے وجہ سے پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان شدید ذہنی کوفت سے دو چار ہیں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین سکول بند ہو بھی انہیں بلا کٹوتی تنخواے ملتی ہیں لیکن پرائیوٹ اسکولوں میں باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ جو سرکاری نوکری نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے حاصل کردہ علم اور نالج کو اپنے غیور عوام ملک اور ملت کے ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے تمام تر صلاحتوں کو ملک کے تعمیر و خوشحالی کے لیے صرف کرچکے ہیں اپنے دن رات کو ایک کرکے نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں تعلیمی میدان میں پرائیوٹ اسکولوں کے ہمیشہ سے ایک نمایاں پوزیشن رہا هے نجی اسکولوں کے بدولت آج ملک کے اندار تعلیمی میدان میں جتنے بھی ترقی ہوئے ہیں ان میں نجی ادروں کے کارکردگی واضع ثبوت ہیں حکومتی سطح پر اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا جوکہ انکے مالکان و اسٹاف سے زیادتی کے مترادف ہے کرونا وائرس جیسے موذی وباء سے تمام پرائیوٹ اسکولوں میں چھٹی ہونے سے پرائیوٹ ٹیچرز اور دیگر ملازمین جو ڈیلی ویجز پر نجی اسکولوں میں کام کرتے تھے اپنے گھروں کو بمشکل سے چلتے تھے اسکولوں میں چھٹی کی وجہ سے ان تمام ٹیچرز اور پرائیوٹ ملازمین کے گھروں کے چولہے مکمل طورپر بج گئے ہیں جس سے ان کے گھروں میں فاقہ پڑچکے ہیں ہم وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کے پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان ٹیچرز اور ڈیلی ویجز پر نجی اسکولوں میں کام کرنے والے ملازمین اور پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان کے لیے ایک خصوصی پیکچ کا اعلان کرکے نجی اسکولوں کے مالکان کو ذہنی کوفت سے چھٹکارہ حاصل ہو اور پرائیوٹ ملازمین کے گھروں کے چہولوں کو بجھانے نہ دے تاکہ ان کے خاندانوں کا گزر بسر ہوسکے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.