گوادر میں انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان منفرد معاہدہ طے پا گیا

0 196

کوئٹہ (امروز نیوز)

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان کاروبار کھولنے کے حوالے سے ایک منفرد معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نوعیت کی دکانیں، چھ چھ گھنٹے کے لیے کھلی رہیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مراسلے کے مطابق سینیچر اور اتوار کو آٹو پارٹس، گیراج اور میکینک کی دکانیں شام 4 بجے تا رات10بجے

سینیچر کو کاسمیٹکس اور جوتوں کی دکانیں صبح 8 بجے تا دوپہر دو بجے تک کھلی رہیں گی۔

جبکہ اتوار کو کلاتھ مرچنٹ اور درزی صبح 8بجے تا دوپہر 2بجے، پیر کو موبائل اور جیولری کی دکانیں صبح 8بجے تا دوپہر 2بجے تک کھولی جا سکیں گے۔

منگل کو ہارڈ ویئر، فرنیچر، سیمنٹ اور سریا کی دکانیں صبح 8بجے تا 2بجے جبکہ بدھ کو حجام اور پرندوں کی دکانیں صبح 8بجے سے 2بجے تک کھلنے کی اجازت ہو گی۔ جمعرات کو کپڑوں اور درزیوں کی دکانیں شام 3بجے تا رات 11بجے اور جمعہ کو مچھلی کی جھال فروخت کرنے والی دکانیں صبح 8بجے سے دو بجے تک کھلی رہیں گی ۔
گوادر میں تاجر تنظیم کے رہنما غلام حسین دشتی نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.