نواب اسلم رئیسانی کامستونگ میں کرونا وائرس کے کیسز پر تشویش کا اظہار
کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ (نامہ نگار)سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے مستونگ کے محلہ ژڑخیلان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور مستونگ میں کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری سامان فراہم کرنے کیلئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی سے رابطہ کیا اور انہیں مستونگ میں کوروناوائرس کے حوالے سے پیدا ہونے والے صورتحال اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور سہولیات کے فقدان پر تفصیلی بات چیت کی۔اور مستونگ کیلئے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر موبائل ایکسرے مشین،CBCمشین،مقامی ہسپتالوں کیلئے بیڈز، سمیت دیگر ضروری سامان اور محلہ ژڑخیلان کے مکینوں کیلئے اشیاء خوردونوش فراہم کرنے بات چیت کی۔جس پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے فوری طور پرضروری سامان و راشن مہیاکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔درین اثناء نواب صاحب نے ڈاکٹرخلیل ترین کے فیملی میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک تمام مریضوں کو صحت دیں۔