وزیراعظم عمران خان کی علماء کی مشاورت سے رمضان کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت
کوئٹہ (امروزنیوز)
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں رمضان کے مہینے میں مساجد میں عبادات کا معاملہ زیر غور آیا۔
ملاقات میں صدرِ مملکت عارف علوی کی زیرصدارت علماء سے کل ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ علماء کی مشاورت سے ماہ رمضان کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے علمائے کرام سے ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ صدرمملکت کی زیرصدارت علمائے کرام کے مشاورتی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اور یہ اجلاس ایوان صدر میں کل ہوگا۔
وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ماہ رمضان، تراویح، نماز جمعہ کے اجتماعات پرلائحہ عمل بنایا جائے گا اور اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کی گئیں ہیں