بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 41 نئے کیسز، مریضوں کی تعداد 376 ہوگئی
کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 41 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کُل تعداد 376 ہوگئی ہے۔حکومتِ بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں متاثرہ زائرین کی تعداد 147 جبکہ مقامی طور پر متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 229 ہے۔انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کورونا کا تیز رفتار پھیلاؤ باعثِ تشویش ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان میں اب تک اس مرض سے 5 افراد ہلاک اور 142 صحتیاب ہو چکے ہیں