نوشکی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ نیشنل پارٹی

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)
نوشکی۔نیشنل پارٹی کے ترجمان نے واپڈا کیطرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سٹی 2 میں پانی کا بحران پیدا ہوچکا ہے جسکی وجہ سٹی 2 کے لوگ پانی کی تلاش میں گلی گلی سرگرداں ہے دوسری طرف احمدوال فیڈر جنکی منظوری 2017 میں ہوچکی ہے لیکن ابھی بھی وہی شاٹ فال جاری ہے اور کیشنگی اور دوسرے دیہی علاقوں میں یہی صورتحال ہے جن کی وجہ سے عام صارفین سے لیکر زمینداروں کی شدید نقصانات ہورہے ہیں جب بھی فصلیں تیار ہونے کی قریب ہوتی ہے تو واپڈا رہی سہی کسر پوری کردیتی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شاٹ فالٹ کی وجہ فصلیں سوکھ جاتی ہے اور زمینداروں کی سالوں کی محنت ضائع ہوجاتی ہے لیکن واپڈا ہمیشہ کیطرح اپنی من مانی اور دروگ گوئی سے کام لیتا ہے جوکہ انکی نااہلی کا واضح ثبوت ہے اگر واپڈا حکام سے رابطہ کیا جائے تو یہی کہتے ہے کہ گریڈ میں فنی خرابی یا دوسرے بہانے ڈھونڈنے لگ جاتے ہے حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے لہذا واپڈا اپنی من مانی بند کرکے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرے تاکہ عام صارفین کے ساتھ ساتھ زمیندار بھی سکھ کا سانس لے سکیں واپڈا زمینداروں کے ساتھ عوام کو اس لاک ڈاون میں احتجاج کیلئے مجبور نہ کریں*

Leave A Reply

Your email address will not be published.