وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

0 115

کوئٹہ (امروز نیوز)

لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نو مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار نہ کیا اور رمضان کے دوران وبا مزید پھیلی تو ہمیں عید کے موقع پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنی پڑیں گی۔

‘اسی لیے عوام سے گزارش ہے کہ پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس کی نوبت نہ آئے۔’ انھوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے فیصلہ کُن مہینہ ہے اور اگر اس ماہ کے دوران ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں تو عید کے بعد کاروباروں پر عائد موجودہ بندشوں کا بالکل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.