عوام رمضان میں عالم اسلام کے تحفظ کیلئے اللہ سے دعا کریں، نیشنل پارٹی

0 134

(امروز نیوز)

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں عالم اسلام کو رمضان کریم کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں اتحاد اتفاق ہمدردی کا درس دیتا ہے ایثار کے یہ باہ برکت ماہ ہمیں اپنے عزیز اقارب اور غریبوں کا مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے عوام دعا کریں کہ اللہ پاک اپنے رحم وکرم سے عالم اسلام و عالم انسانیت کو کورونا وائرس کے عذاب سے محفوظ رکھیں بیان میں کہا گیا کہ عوام احتیاط کا دامن کو تھامے رکھے کورونا وائرس کے حوالے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہے۔

کورونا وائرس سے بچا کا واحد راستہ خود کو گھروں رکھنا ہے بیان میں کہا گیا کہ عوام حکومت سے کیے گئے معاہدے کی روشنی میں عبادات کا احتتام گھر میں کریں اسلام ہمیں انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہے انسانیت کی حفاظت کرنا ہر انسان کی ذمہ داری ہے بیان میں کہا گیا کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی رجوع کرتے ہوئے دعا کریں کہ وہ اپنے رحمت سے وائرس سے عالم انسان کی حفاظت کریں اور باہ برکت میں غریب و نادار لوگوں کی مدد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.