بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

0 143

کوئٹہ امروزنیوز
گزشتہ روز کراچی کے سول ہسپتال میں سابق یونین ناظم سیعد نامی شخص کورونا وائرس سے جان بحق ہوئے تھے

علاقائی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والے سابق یونین ناظم سعید ایک ہفتے پہلے کراچی میں تھا کہ لاک ڈوان سے تنگ آکر فیملی سمیت پنجگور آیا تھا

پنجگور آنے کے کچھ دن بعد ان کی حالات بگڑ گئی تھی مختلف پرائیویٹ ہسپتال کے بعد انہیں سول ہسپتال پنجگور میں علاج کیلئے بھی لایا گیا تھا

لیکن کسی ذرائع نے ان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں کی
دوسرے دن سول ہسپتال پنجگور کے ڈاکٹر کے کہنے پر انہیں کراچی سول ہسپتال ریفر کردیا گیا تھا

کراچی پہنچتے ہی سول ہسپتال کراچی کے ڈاکٹروں نے جن میں کورونا وائرس کی تصدیق کی،

کورونا وائرس سے موت واقع ہونے کے باوجود اسے حفاظتی تدابیر کے بغیر پنجگور منتقل کیا جارہا تھا کے میت کو پچاس کیلومیٹر کے فاصلے پر سبزاب کے مقام پر ضلعی انتظامیہ نے روک دیا گیا میت کو اپنے قبضے میں لے لیا انتظامیہ کے مطابق میت کی تدفین انتظامیہ کے تحت ہوگی

مزید تفتیش کیلئے کورونا وائرس سے جان بحق سابق یونین ناظم سیعد کے فیملی جن کے قریب رہے ہیں ایک درجن کے قریب افراد کو گرفتار کرکے چیک اپ کیلئے ائیسولیشن وارڈ منتقل کر دیئے گئے

جہاں ان لوگوں کے ٹسیٹ کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیر احمد بادینی نے باقاعدہ طور پر تصدیق کردی

کورونا وائرس سے جان بحق سیعد پنجگور کے علاقے گرمکان کا رہاشی ہے جو سابق یونین ناظم تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.