بھارتی معروف اداکارعرفان خان چل بسے
(امروز نیوز)
ممبئی : بھارتی معروف اداکارعرفان خان چل بسے ، وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے اور والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر بہت زیادہ رنجیدہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، گذشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر انھیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ عرفان خان کی والدہ کا تین روز قبل انتقال ہوا وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممبئی میں ہی پھنس گئے تھے اور اپنے والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرسکے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کی والدہ سیدہ خاتون کی تدفین آبائی علاقے راجستھان میں ہوئی، اداکار نے ویڈیو کال کے ذریعے تدفین میں شرکت کی تھی۔
عرفان خان والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر بہت زیادہ رنجیدہ تھے انہوں نے اپنے اہل و عیال سے اس تکلیف کا اظہار بھی کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ اُن کی زندگی کا سب سے برا دن تھا۔