یکم مئی 1886کو شکاگو میں محنت کش طبقہ نے استحصالی اور نہ برابری کےخلاف اپنے عظیم جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں ہمیشہ کےلیے امر ہوگئے بی ایس او (پجار)

0 149

(امروز نیوز)

مستونگ/// بی ایس او (پجار) کے زونل صدر ناصربلوچ مرکزی رہنماء بابل ملک بلوچ جنرل سیکرٹری نثاربلوچ ظفراقبال بلوچ کامران بلوچ سلمان بلوچ عرفان بلوچ ملک مشتاق بلوچ ودیگر نے یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے شہدائے شکاگو کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی 1886کو شکاگو میں محنت کش طبقہ نے مزدوروں کے استحصالی اور نہ برابری کے خلاف اپنے عظیم جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں ہمیشہ کےلیے امر ہوگئے شکاگو میں محنت کشوں کے قربانیوں کی بدولت دنیا بھر میں منحت کشوں کےحقوق کو تسلیم کیا گیا اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے قیام عمل میں لایا گیا اور دنیا بھر میں مزدوروں کو یونین سازی کے طورپر نمائندگی حاصل ہوئی دنیا میں جتنی بھی ممالک ترقی کرچکے ہیں ان کے ترقی میں مزدوروں کے خون اور پسینہ شامل ہیں محنت کشوں ملک کے خوشحالی اور ترقی میں کلیدی کردار اداکرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں مزدوروں کے حالت زار نہ بدل سکے منحت کش طبقہ کےکوئی پرسان حال نہیں حکومت کے جانب سے مزدوروں کے لیے سیفٹی مئیرز نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں روز موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں کوئلہ کے کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کول مائنز دھنس جانے سے اب تک ہزاروں کے تعداد میں منحت کشوں کے اموات ہوچکے ہیں اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو حکومت کے جانب سے سیفٹی نہ دینے کے وجہ سے کئی قیمتی زندگیاں لقمہ اجل بن چکے ہیں پاکستان میں مزدوروں کو ہر قسم کی تحفظ دی جاے تاکہ وہ ملک اور ملت کو ترقی کی راہ پر ہمکنار کرسکے یکم مئی یوم مزدور ڈے کے حوالے سے دنیا کے محنت کشوں کو خراج تحیسن پیش کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.