وزیر اعلی بلوچستان نےصحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے20,20ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا
امروز نیوز :
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی جانب سے فرنٹ لائن پراپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوجانے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے20,20ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا،صحافی برادری ہمارا سرمایہ ہیں جو انتھک محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ہمیں صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں حکومت بلوچستان صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور مدد کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی ان خیالات کااظہار وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان نے میڈیا کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کورونا و ئرس کی صورتحال دن بدن خطرناک ہوتی جارہی ہے تاہم بلوچستان حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اسکے علاوہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی معاونت اور مدد حاصل ہے انھوں نے کہا کہ میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں نے کورونا وائرس کی اس صورتحال میں فرنٹ لائنرسپاہیوں کا کرداراداکیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں