کوئٹہ میں واسا ٹیوب ویلوں کی بجلی پھر منقطح

0 176

(امروز نیوز)
کوئٹہ میں سب سے بڑا مسلہ محکمہ واسا کا ہے وزیر اعلی کا حلف لینے کے بعد سب سے پہلے واسا کے 124 ٹیوب ویل فحال کرنے کے احکامات صادر فرمائے تھے جو گزشتہ 5 یا 10 سال سے غیر فحال تھے. اس اعلان کے بعد کوئٹہ کے عوام کے دلوں میں ایک خوشی کی امید پیدا ہو گئی تھی لیکن 24 ماہ گزرنے کے باوجود ان احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا. جسکی وجہ سے آج کوئٹہ شہر کے 75% فیصد عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں. آپ کے منسٹر صاحب کو جب کوئی ایم ڈی اچھا نہیں لگتا تو وہ ان کا ٹراسفر کر دیتا ہے. اور واسا اسٹاف بھی رہی سہی کسر پوری کردیتا ہے اپنے فرائض ادا نہیں کر پا رہیں ان کا کہنا ہے فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹھیکدار کام کرنے کو تیار نہیں اس وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑھ رھا ہے
*اس پر آج کل کے کرونا وائرس جس سے پورا ملک پریشان ہے اس پر سونے پے سہاگہ کا کردار کیسکو (QESCO) والوں نے ادا کیا جو ہر تین ماہ بعد واسا ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطح کر دیتے ہیں. آج پھر کیسکو والوں نے کوئٹہ کے تمام ٹیوب ویلو کی بجلی پھر منقطہ کردی ہے. ایک تو کرونا اوپر سے کوئٹہ کی عوام کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسا کر مارنا چاہتے ہیں۔
حکام بالا یا ذمہ داران نے خاموشی کا روزہ صادر فرمایا ہے

لہذا وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری سے ایک مرتبہ پھر گزارش ہے کہ اس اجتماعی مسلےکو اپنی ذاتی کوششوں سے حل کریں تو تمام کوئٹہ کے عوام آپ کے شکر گزار ہونگے.
ہم کوئٹہ کے شہریوں کی آپ دونوں قابل احترام حضرات سے گزارش ہے آپ کوئٹہ کے شہریوں کو اس مشکل وقت میں کرونا کے ساتھ ساتھ واسا اور کیسکو کے ظلم سے بھی بچائیں تا کہ کوئٹہ کا یہ اہم مسلہ حل ہو جائیں . پورے کوئٹہ کے شہری آج کل بہت ازیت میں مبتلا ہیں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے. لیکن عوام بیچارے اس لئے خاموش ہے کہ انہیں ہر تین مہینے بعد ایک نہ ایک خوف میں مبتلا کر دیا جاتا ہے ؟ آج کل کرونا وائرس نے سب کی نیندیں حرام کر دی ہے اللہ ھم سب پر اپنا رحم اور کرم فرمائیں آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.