پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کوئٹ( امروز نیوز)
پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ماسک نہ پہننے پر 500، ہوم قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار اور عوامی مقام پر تھوکنے کی صورت میں 500 جرمانہ ہو گا
سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا
پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان بھی سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ادا کریں گے
بس مالک کو 3 ہزار، کار مالک کو 2 ہزار اور رکشہ و موٹر-سائیکل اونر کو 500 روپے جرمانہ ہو گا
جرمانہ ڈپٹی کمشنر کے مقرر کردہ افسران کریں گے