منظور بلوچ کی وفات بڑا سانحہ ہے۔ اختر مینگل

0 181

کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ سردار اختر مینگل نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ کی وفات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ساتھی اور پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ کے وفات کی خبرسن کر سخت افسوس ہوا جو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سخت حالات میں ہماری دعائیں خاندان کے ساتھ ہیں۔ سردار اختر مینگل نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ ایک سخت محنتی جہدکار تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کیلئے کام کرتے ہوئے گزاری۔ منظور بلوچ کی وفات سب کیلئے نقصاندہ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.