خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں کوروناپی سی آر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

0 252

کوئٹہ (امروز نیوز)

سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ہدایت پر خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں قائم ٹی بی لیبارٹری میں کورونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے وزیر اعلئ جام کمال خان علیانی کی ہدایات پر صوبے میں لیبارٹریز کی ٹیسٹنگ گنجائش اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی حکامات جاری کی ہیں۔ خضدار کورونا لیب اس کی پہلی کڑی ہے جو کوئٹہ کے بعد پہلی لیبارٹری ہے۔

ڈاکٹر احمدولی فوکل پرسن کی قیادت میں ٹیکنیکل وفد نے سیکریٹری ہیلتھ دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ہدایت پر جمعہ کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کی قائم کردہ بائیو سیپٹی لیول ٹو لیبارٹری میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مہیا کردہ پوکیٹ پی سی آر مشین کی تنصیب کا کام مکمل کروادیا۔

خضدار لیب کو فنکشنل کرنے میں کمشنر خضدار مدثر وحید ملک، ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم آبرو، پروفیسر ڈاکٹر ندیم صمد، ڈاکٹر بابر عالم، ڈاکٹر سومار خان ڈی ایچ او اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ٹیکنیکل سٹاف نے کیلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.