مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعظم

0 151

اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس جاری ہے.
جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جووعدہ کیا اسے پورا کریں گے، ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا‘

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے اجلاس میں کورکمیٹی نے شوگر مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.