اسٹنٹ کمشنر مستونگ اور ضلعی انتظامیہ ٹینکر مافیاوں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں نثار مشوانی

0 163

مستونگ”
نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مستونگ کے عوام کو ٹینکر مافیاوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے ٹینکر مافیوں نے اپنے خود ساختہ نرخ نامہ فکس کرچکے ہیں 25سو فی ٹینکر کے وصول کررہے ہیں حکومتی نرخ نامہ کے دھجیاں ہوا میں اڑ دیںۓ جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اہل مستونگ ٹینکر مافیاوں کے خود ساختہ نرخ نامہ سے شدید پریشان ہیں ٹینکر مافیاوں سے کوئی پوچھنے والے نہیں هے اسٹنٹ کمشنر ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروئی عمل میں لاکر دکانوں کو سیل کرسکتا ہے لیکن حکومتی نرخ نامہ کے خلاف ورزی کرنے والے ٹینکر مافیاوں کے سامنے اسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ گھٹنے ٹیک دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے خاموشی اور غفلت حیران کن عمل هے عوامی حلقوں میں شدید تشویش کے لہر دوڈ رہے ہیں پی ایچ ای کی نااہلی کی وجہ سے 15سے زائد آب نوشی کے ٹیوب ویلز غیر فعال ہے مستونگ کے عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں پورے ضلع کربلا کا منظر پیش کررہا هے اسٹنٹ کمشنر مستونگ غریب نائیوں کے دکانے سیل کرکے بلند و بانگ دعوے تو کرتا ہے لیکن دوسرے جانب ٹینکر مافیاوں کی خود ساختہ نرخ نامہ کی وجہ سے عوام کو پہینے کے لیے پانی بھی میسر نہیں هے ہم اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرائس کنٹرول کیمٹی کے زریعے ٹینکر والوں کے لیے نرخہ نامہ جاری کردی جو بھی سرکاری نرخہ نامہ کے خلاف ورزی کرے ان کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے بصورت دیگر عوام ٹینکر مافیاوں اور مقامی انتظامیہ کے غفلت اور لاپروائی کی خلاف مستونگ کے عوام کے ساتھ ملکر سخت سے سخت احتجاج کرینگے جس کے تمام تر ذمہدرای مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔۔*

Leave A Reply

Your email address will not be published.