نیشنل پارٹی و بی ایس پجار کوئٹہ کے کال پر لاپتہ افراد کی بازیابی اور مکران سمیت بلوچستان میں جاری بدامنی کے خلاف ریلی و کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

0 202

کوئٹہ: نیشنل پارٹی و بی ایس پجار کوئٹہ کے کال پر لاپتہ افراد کی بازیابی اور مکران سمیت بلوچستان میں جاری بدامنی کے خلاف ریلی و کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں نیشنل پارٹی کے رہنماوں رحمت بلوچ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، حاجی عطا محمد بنگلزئی، وائس فار مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی میں نیشنل پارٹی کی خواتین کارکنوں نے بھی شرکت کی.

در اثناء احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ، صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ، رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی، بی ایس او پجار کے رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر طارق بلوچ، صوبائی اطلاعات علی احمد لانگو، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ، صوبائی ریسرچ سیکریٹری عبیداللہ لاشاری، رکن وحدت کمیٹی کلثوم نیاز بلوچ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ، نصراللہ بلوچ، سمی بلوچ، نیشنل پارٹی مستونگ کے سینئیر رہنماء میر سکندر ملازئی، پارٹی کے اقلیتی رہنماء انیل غوری، بی ایس او پجار کے عمیر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان میں متحرک کارڈ ہولڈرز کے خاتمے کا مطالبہ کیا، اسی حوالے سے بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے پر زور دیا گیا جبکہ اسٹیج کے فرائض نیشنل پارٹی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی ریاض زہری نے انجام دیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.