تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 2 جولائی کو کریں گے: وفاقی وزیر تعلیم

0 139

تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 2 جولائی کو کریں گے: وفاقی وزیر تعلیم
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباؤ ہے تاہم اس بارے میں فیصلہ 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کریں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام بچوں کو پاس کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ بین الصوبائی کانفرنس کا تھا، اس کی راہ میں کچھ قانونی مسائل کہیں کہیں آرہے ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے سرکاری اسکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.