شیخ رشید کا اختر مینگل کا کیخلاف نازیبا الفاظ کی مزمت کرتا ہوں۔ملک نصیر شاہوانی

0 169

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے پارٹی سر براہ سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے سیاست بدنام ہوا ہے ہمارے اکابرین نے سیاست اور جمہوریت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں بلکہ انہی قربا نیوں کی بدولت ملک میں جمہوری نظام وجود رکھتی ہے۔

ان جیسے لو گوں کی سیاست میں آنے سے سیاست کو بد نام کیا گیا ہے۔ اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک جدوجہد کا نام ہے اور انہوں نے ہمیشہ ملکی اور بلوچستان کی سیاست میں اپنا کردا رادا کیا ہے سردار عطا اللہ مینگل اور سردار اختر جان مینگل ملکی سیاست میں ایک نام اور مقام رکھتے ہیں شیخ رشید جیسے لو گ ہمیشہ ملکی سیاست پر بد نما داغ رہے ہیں۔

انہوں نے سردار اختر جان مینگل اورمینگل قبیلے کے خلاف جو الفاظ استعمال کئے ہیں اس کی ہم مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اور ہم وفاقی میں رہے یا نہ رہے یہ فیصلہ بلوچستان کے عوام کرے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.