ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے خوشخبری

0 143

وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافےکی منظوری دے دی—

ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت میں ان کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافےکی منظوری دے گئی۔

ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 نہیں بلکہ 8500 روپے ملیں گے۔

ای او بی آئی بورڈ نے ماہانہ پنشن 8500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

خیال رہے کہ 12 دسمبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

21 فروری 2020 کو ای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہونا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.