اصل سی پیک بلوچستان ہے, جام کمال خان

0 126

کوئٹہ” وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اصل سی پیک بلوچستان ہے جو چمن سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک اور ایران اور ترکی کے راستے یورپ تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے، درحقیقت بلوچستان مواقعوں کی سرزمین اور گیم چینجر صوبہ ہے ، طویل ساحل، معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبے اور تاپی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں، سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت کو جتنی جلدی تسلیم کرلیا جائے ملک کے لئے فائدہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ جنگلات وجنگلی حیات، ماحولیات، سیاحت و میوزیم، بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی ودیگر امور کا جائزہ لیا گیا، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکریٹری برائے جنگلات سردار مسعود خان لونی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری جنگلات، سیکریٹری ماحولیات، سیکریٹری ماہی گیری اور ڈی جی بی سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کی جانب سے ترقیاتی امور پر دی گئی بریفنگ کے حوالے سے کہا کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہوئے بھرپور دلچسپی کے ساتھ ہر سیکٹر میں ترقیاتی کام کرنا چاہتی ہے جس کے لئے محکموں کو مکمل اختیار بھی دیا گیا کہ وہ نئے ترقیاتی منصوبے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرائیں تاہم اگر محکمے اس سازگار ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کرتے تو یہ امر باعث افسوس ہوگا، انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب ہمیں دینا ہوتا ہے اور بعض اوقات محکموں کی کمزور کارکردگی کے باعث جواب دینا مشکل ہوجاتا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.