حکومت مافیا کی سرپرستی کرنے میں مصروف عمل ہے ،رحمت صالح

0 140

کوئٹہ” نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر و سابق وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے بیان میں کہا ہے بلوچستان حکومت کی ملازم کش پالیسی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے خود کے کیئے گئے معاہدے پر عمل نہیں کررہی ہے ۔طلباء وملازمین دشمن وائس چانسلر کی سرپرستی کی جارہی ہے۔اور ادارے کو زبوحالی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایم سی بلوچستان کا اثاثہ ہے جس نے بلوچستان کو نامور معالج فراہم کی ہے اور جس نے بلوچستان کی شعوری تعمیر میں کردار ادا کیا ہے۔جس کی تحفظ کی زمہداری بلوچستان کے تمام باشعور طبقات نے کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایم سی کے طلباء و ملازمین اپنے جائز حقوق کے پرامن احتجاج کررہے ہیں۔جس پر حکومت نے ان پر عمل درآمد کےلیے معاہدہ بھی کیا لیکن افسوس ہے کہ حکومت مافیا کی سرپرستی کرنے میں مصروف عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کیجانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کے پاداش میں پھر سے ملازمین اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.