بلوچستان کا کوٹہ لینےکیلئےاستعمال کردہ جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان
بلوچستان کا کوٹہ لینےکیلئےاستعمال کردہ جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈومیسائلوں کی اسکروٹنی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنےوالوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے کیوں کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے جعلی ڈومیسائل کےمسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
ایڈمنسٹریٹو سروس میں بلوچستان ڈومیسائل کے حامل افراد کے کوٹہ میں اضافہ
وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرمستونگ نے تو 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ بھی کردیے ہیں۔
دوسری جانب جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کے حوالے سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کو روکنے کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے کیوں کہ وفاق میں بلوچستان کےکوٹہ پرمقامی افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانےکی ضرورت ہے