چادر اور چار دیواری کی پامالی کا کسی کواجازت نہیں ہونے دینگے…نیشنل پارٹی

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)

نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او پجار کے ضلعی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک مزمتی بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار مستونگ کی جانب سے گزشتہ رات ایک کھنڈر نما سرکاری کوارٹر سے ایک نہتے خاتون ٹیچر کو بزور طاقت اور زبردستی خالی کرانے کی اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کا یہ آمرانہ روش بلوچی اور قبائلی روایات کی منافی اقدام ہے۔۔جس کو نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار برداشت نہیں کرینگے۔۔۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایک نہتے بے بس اور لاچار خاتون کے طاقت کا استمال کر کے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے جس کی بدترین مثال کل رات 2 بجے کو فی میل  اسکول ٹیچرکے گھر لشکر کشی کرکے ان کو اور ان کے گھر والوں کو خوفزدہ کرکے ان کی قانونی اور بنیادی حق سے دستبردار کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے مذید کہا کے سرکاری مکانات کے الاٹمنٹ کے رولز اور ریگولیشن کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہے۔۔۔انھوں نے کہا جب سے اس نا اہل کرپٹ ڈی سی کو مستونگ کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے ۔ ضلع کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔۔مستونگ میں انگریز کے دور کے طرز حکمرانی نافز ہے۔ موصوف حکمران جماعت اور اپنے دیگر آقاوں کی خوشنودی کے لیے آئے روز مستونگ کے عوام پر ایک نئی عزاب مسلط کرتے ہیں۔۔بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار متاثرہ خاتون ٹیچر کے ساتھ ہونے والے ظلم و نا انصافی اور مکان سے بے دخلی کے خلاف احتجاج سمیت ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کرینگے۔۔۔ انھوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر مزکورہ نہتے خاتون استانی کو بلا جواز اور غیر قانونی طور سرکاری کوارٹر سے بے دخل کرنے کے بجائے۔۔۔موجودہ کرپٹ  نا اہل اور متنازعہ ڈپٹی کمشنر کو ضلع بدر کرنے کی احکامات جاری کر کے ایک نئے فرض شناس ایماندار اور غیر متنازعہ آفیسر کو ڈپٹی کمشنر مستونگ تعینات کیا جائے۔۔۔بصورت دیگر نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار سخت فیصلہ کن احتجاجی تحریک کا اعلان کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.