صبا اور بلال نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں ڈانس کیا: رپورٹ میں انکشاف

0 131

(امروز نیوز)

محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور کی مسجد وزیر خان میں رقص کیا۔

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ اوقاف نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اب تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقص کیا ہے۔

ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اداکاروں کی جانب سے خلاف ضابطہ ڈانس کی تصدیق کر دی ہے۔

صبا قمر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
مسجد وزیر خان میں اداکاروں کے ڈانس کی عکس بندی کے بعد محکمہ اوقاف نے صوبہ بھر کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈی جی محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے مطابق مسجد وزیر خان میں ڈانس کے ذمہ دار مینجر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.