مچھ واقعے کی مذمت، بےگناہ کان کنوں کو نشانہ بنانے والے عناصر نے بزدلی کا مظاہرہ کیا، غضنفر کھیتران

0 260

کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن غضنفر محمد کھیتران نے گزشتہ روز مچھ میں کانکنوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ بےگناہ کان کنوں کو نشانہ بنانے والے عناصر نے بزدلی کا مظاہرہ کیا، یہ واقع صوبے میں امن و امان کو خراب کرنے کی دہشتگردوں کی ناکام کوشش ہے. متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اس دلخراش واقعے کو بلوچستان اسمبلی کے فلور پر اٹھائے گی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کی معاونت سے دریغ نہیں کریگی

غضنفر کھیتران نے کہا کہ 2021 سال کے اغاز میں یہ واقع انتہائی افسوسناک و دلخراش ہے. اللہ تعالیٰ بلوچستان کو اس طرح کے مزید واقعات سے محفوظ رکھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.