سجاد حسین کا وزیر اعظم کے آنے تک پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کا اعلان
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) سجاد حسین کا کہنا تھا کہ جب تک وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ نہیں آتے تب تک پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہنا ہے کہ جب تک وزیر اعظم سانحہ مچھ میں قتل کیئے جانے والے لواحقین سے ملنے نہیں آئیں گے تب تک احتجاج جاری رہے گا
اور وزیراعظم آج کے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا. وزیر اعظم اگر واقعی میں عوامی نمائندہ ہے تو ہمارے جارئز مطالبات پورے کریں اور لواحیقین سے اظہار تعزیت کیلئے آئیں. وزیر اعظم قوم کے سربراہ ہے ہم اس لیے اسے بلا رہے ہیں.
ہمارا کوئی زاتی مفادات کا مسئلہ نہیں ہے. ہمارا صرف یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے اور آئندہ ہمارے پیاروں کو نشانہ نہ بنایا جائے.
اس خون جما دینے والی سردی میںلواحقین بھیٹے ہوئے ہے. وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ کوئٹہ آئیں اور لوحقین کے سر پر ہاتھ رکھیں. اور ان کے مطالبات تسلیم کریں.