میشا شفیع ہراسانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

0 187

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ 11 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع ہراسمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے وکلاء کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں،

جب کہ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ 11 جنوری کو کرے گا۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے گلوکار اور اداکار علی ظفر ہراسمنٹ معاملہ پر فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.