کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے،اسفندریار ولی

0 179

پشاور (امروز ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہزارہ برادری کے سارے مطالبات مان لیے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ شرط لگا دیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاں گا۔

وزیراعظم کے اس بیان پر انہیں اپوزیشن رہنماں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں، ہزارہ برادری کے لیے دھمکی آمیز باتیں کرنا ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر عوام کا نہیں تو پھر کس کا ہے؟

کوئٹہ میں لاشیں پڑی ہیں لیکن وزیراعظم ہاس میں بٹھائے گئے شخص کے سینے میں دل ہی نہیں ہے۔سربراہ اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ انسانوں پر رحم نہیں آتا تو کم از کم ان لاشوں پر ہی رحم کریں جو گذشتہ چھ روز سے پڑی ہوئی ہیں، پتہ نہیں وزیراعظم کوئٹہ جانے کے لیے کس کے حکم اور اجازت کا انتظار کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام اقوام میں اس قسم کے رویے سے احساس محرومی مزید بڑھے گی، وہ بھی برابر کے پاکستانی ہیں۔اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حکمران پاکستان پرمسلط ہوں گے تب تک دہشتگردی تو کیا ملک کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا یہ طالبان کے ہمدرد، ان میں عوام کی ہمدردی کا جذبہ موجود ہی نہیں، یہ دکھ درد سمجھ ہی نہیں سکتے، یہ عوام کے درمیان جاہی نہیں سکتے،

وزرا کا حشر دیکھ کر کپتان کوئٹہ جانے کی ہمت نہیں کر رہا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا جن کے لواحقین گزشتہ 6 روز سے کوئئہ میں لاشوں کے ساتھ دھرنا دیے ہوئے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کے آنے تک اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.