عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ثناء بلوچ

0 206

(امروز ویب ڈیسک)
بی این پی کے مرکزی رہنما ایم پی اے خاران واجہ ثناء بلوچ نے اپنے فنڈز سے دس کروڈ کی لاگت سے مختلف کلی جودائے قلات ٹو معاپ شپات ٹو مچھیان روڈ شامل ہیں ۔واجہ ثنا بلوچ نے آج جودائے قلات ٹو معاپ روڈ کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر کلی معاپ کے ایس ڈی او محمد ابرہیم مینگل ٹھیکدار طفیل احمد مینگل ڈاکٹر عبدالباسط ہوتکانی و دیگر بھی موجود تھے

اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے خاران واجہ ثنابلوچ نے کہا کہ ہم تمام یونین کونسلز کو یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں میں شامل کررہے اس کے علاوہ شپات ٹو مچھیان روڈ کا بھی جلد کام شروع ہوجائیگا ۔انہوں نے کہا اہل علاقہ سے کئے گئے وعدوں کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے مراحلہ وار پورا کرنے کی ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں

اس سے پہلے ہم نے مختلف یونین کونسلز میں آٹھ بی ایچ یوز کو فعال کرکے لوگوں کو ان کے دہلیز میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ہی کئی دور دراز علاقوں میں سولر سسٹم واٹرسپلائی دے کر ان کے دیرینہ مطالبہ پورا کردیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہنے کے باوجود علاقے ترقیاتی کاموں کا نہ ختم ہونے والے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے خاران کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو تعلیم صحت روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجحیات میں شامل ہیں

تاہم اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباسط و دیگر نے ایم پی اے خاران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تین سال کے مختصر عرصے میں سرخاران معاپ میں آپ کے خصوصی ترجحیات میں رہاہے جودائے قلات ٹو معاپ روڈ اہل علاقہ سے آپ کی محبت اور خلوص کی مرہون منت ہے

اس موقع پر ثنا بلوچ کے ہمراہ چیئرمین زکوات کمیٹی خدا نظر ملنگزئی حاجی غلام حسین بلوچ میر خدانظر سہر حاجی محمد عارف بڑیچ حاجی علی اکبر قمبرانی میر عبدالصمد شیروزئی ڈی ڈی او ایجوکیشن میر خدا رحم قمبرانی سردار فضل سمالانی ملک عبدالقدوس میروانی چیئرمین غلام دستگیر مینگل میرشبیر احمد بادینی حاجی اصغر ملنگزئی عابد نوتانی نجیب حسن آبادی اعجاز احمد بادینی محمد اشرف بلوچ و دیگر بھی شامل تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.