ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت فوری طور پر تحقیقات کریں، غضنفر کھیتران
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن غضنفر محمد کھیتران نے اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی خاتون رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میڈم شکیلہ نوید دہوار کے گھر پر دہشت گردوں کا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح بزدلی سے بلوچستان کے حقیقی رہنماوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔ شکیلہ نوید دہوار بلوچ بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے ایک واضح موقف رکھتی ہیں۔ ہم اپنے اکابرین و رہنماوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلخصوص ہمارے بلوچ معاشرے میں عورت کو عزت دی جاتی ہے، بے غیرت عناصر بلوچستان کے روایت کو پامال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جیسے ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے اور ہمیشہ ان کا سامنا کرینگے اور حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے اور جو بھی اس بزدلانہ حملے میں ملوث ہے اسے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کسی کے گھر پر اس طرح کے حملے نہ کیے جائے۔