بھارتی صحافی کی وٹس ایپ چیٹ سے مودی سرکار کے مذموم عزائم بے نقاب ہو گئے ،سردار کھیتران

0 174

معروف انڈین صحافی کی واٹس ایپ چیٹ سے بھارتی سرکار کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر برائے خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ معروف انڈین صحافی کی واٹس ایپ چیٹ سے بھارتی سرکار کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں ،بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں اور اقدامات خطہ کے امن کے لئے خطرہ ،عالمی برادری اس کا نوٹس لیں ،بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر مظالم پر انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی اوراقلیتوں کے حوالے سے امتیازی قوانین اور پالیسیاں قابل افسوس ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی صحافی کی وٹس ایپ چیٹ سے مودی سرکار کے مذموم عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں ،پاکستان نے شروع دن سے بھارتی مظالم اور کشمیریوں پر جاری ظلم اور بربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے ،بھارت کے پاکستان کے خلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈے پر ہمیشہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کااصل چہرہ آج دنیا کے سامنے عیاں ہوگیاہے ، بھارت کا جھوٹ ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے، بھارت میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جتھے قتل کر دیتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے حوالہ سے امتیازی قوانین اور پالیسیاں ہیں مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی اور غیر قانونی محاصرہ جاری ہے،کمیونیکیشن ذرائع بند ہیں، میڈیا بلیک آﺅٹ ہے، مسلسل ماورائے عدالت ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت کے اندر جو آج ناانصافی اور ظلم ہو رہا ہے اس پر پوری دنیا بھارت کی مذمت بھی کر رہی ہے ، بھارت اس وقت اقلیتوں کے لئے انتہائی غیر محفوظ ملک کے طور پر جانا جاتا ہے،بھارت میں آج کوئی اقلیتی کمیونٹی محفوظ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.