سرگودھا شہر میں صراف تاجر سے 50 لاکھ کے ایک کلو سے زائد

0 169

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا شہر میں صراف تاجر سے 50 لاکھ کے ایک کلو سے زائد طلائی زیورات لوٹنے والے چار رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کر کے مسروقہ زیورات برآمد کر لئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں صرافہ بازار کے تاجر کو لوٹنے والا گروہ کی گرفتاری سے اگاہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وقوعہ کے روز صراف بازار کا تاجر ساجد حسین موٹرسائیکل ایک کلو 166گرام مالیتی49لاکھ روپے طلائی زیورات لیکر جارہا تھا کہ 2 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات چھین لئے اورفرار ہوگئے۔اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک دیا گیا جس نے ملزمان کو ٹریس کرکے تاجر کا لوٹا ہوا مال برآمد کر کے واپس کروایا،پولیس کے مطابق ملزمان حشام ولد عزیزاحمد قوم کھوکھر ، مدثر ولد نذیر قوم سید سکنائے فاطمہ جناح کالونی سرگودہا نے ریکی کی اور ملزمان محمد جاوید ولد غلام عباس سکنہ سبھروال کالونی ، عبدالرحمن ولد عمرحیات سکنہ فاطمہ جناح کالونی نے اسلحہ کے زور پر ساجد حسین سے 49لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھینے اورفرار ہو ئے۔ جن کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کر کے تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے مال مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لئے جو واپس صراف تاجر کر دیئے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.