ایوان میں صوبے کے حقوق کے حصول اورعوام کودرپیش مشکلات
سکندرآبادسوراب(این این آئی)رکن قومی اسمبلی مولاناسیدمحمودشاہ نے کہاہے کہ ایوان میں صوبے کے حقوق کے حصول اورعوام کودرپیش مشکلات کواجاگرکرنے کے لئے ہرممکن آوازاٹھائیں گے ،بحیثیت عوامی نمائندہ بلاامتیازلوگوں کی خدمت نصب العین ہے ،عوام اپنے مسائل کے حوالے سے بلاجھجک رابطہ کریں جہاں تک ممکن ہواان کے مسائل کے حل کے لئے ہردروازہ پر دستک دوں گا،اقتدارمقصدنہیں ،مسائل میں جکڑے لوگوں کوراحت رسانی کے لیے جدوجہدکرکے دلی اطمینان حاصل ہوتی ہے ،صوبے میں میں بجلی ،گیس مواصلات سمیت دیگرشعبوں میں عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ، حلقے میں شامل کسی بھی علاقے میں عوام کے ساتھ معمولی ناانصافی پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ،ان خیالات اظہارانہوں نے پارلیمنٹ لارجزاسلام آبادمیں پریس کلب سکندرآبادکے صدرشبیراحمدلہڑی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا،ایم این اے مولاناسیدمحمودشاہ کاکہناتھاکہ عوام اپنے مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کے لئے منتخب کرکے ایوان میں بھیجاہے ،یہاں رہ کران کے مسائل سے غافل نہیں رہ سکتے ،اب تک قومی اسمبلی میں مختلف وفاقی محکموں میں بلوچستان کے لئے مختص اسامیوں کے کوٹہ،بجلی ،گیس مواصلات ،نادرااوردیگراداروں کے حوالے سے آوازاٹھاکرحکام کی توجہ مبذول کرنے کی کوشش کی ہے ،میرامقصدبلاامتیازعوام کی خدمت ہے ،کسی بھی سرکاری محکمہ کی جانب سے اپنی عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں لوگ اپنے علاوقوں کی اجتماعی مشکلات کے حوالے سے بلاجھجک رابطہ جاری رکھیں ان شااللہ ان کی آوازبن کرمسائل حل کرائیں گے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ وفاقی محکموں میں حقوق بلوچستان پیکج کے مطابق مختص کوٹہ پرتسلی بخش عملدرآمدنہیں ہورہاجوباعث تشویش ہے اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں موثرطریقے سے آوازاٹھاکرمعاملہ کواجاگرکریں گے تاکہ نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کاازالہ ہو۔