بلوچستان کے تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی دلانے کیلئے خصوصی پیکجز بنارہے ہیں،پرویز خٹک

0 191

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ کی ملاقات بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے خصوصی پیکج اور دیگر امورپرتبادلہ خیال
وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تمام ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،وفاقی وزیر دفاع
کوئٹہ/اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی معمولات کے علاوہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے خصوصی پیکج اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تمام ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت خصوصا وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی دلانے کیلئے خصوصی پیکجز بنارہے ہیں پہلے مرحلے میں بلوچستان کے بلوچ بیلٹ کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کرچکے ہیں اور عنقریب بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے بھی خصوصی پیکج کااعلان ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے شکرگزار ہے جو صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے وسائل کو بروئے کارلارہی ہے اور صوبے کے ساتھ ماضی میں نام نہاد مذہبی،قوم پرست اور دیگر جماعتوں کی ذیادتیوں کاازلہ کررہے ہیں اور صوبے میں برابری کی بنیادی پر تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے تمام بنیادی مسائل کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.