کیسکو کے مسائل سے واقف ہیں، ان مسائل کا مستقل حل وقت کی ضرورت ہے، ثناءبلوچ

0 198

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن اسمبلی ثناءبلوچ نے کہاکہ کیسکو کے مسائل سے واقف ہیں لیکن ان مسائل کا مستقل حل وقت کی ضرورت ہے ،رخشان ڈویژن میں نوشکی اور خاران ڈسٹرکٹ کیسکو کی85 فیصد ریکوری ہو چکی ہے اسکے باوجود بجلی کا مسئلہ اب تک موجود ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے اگر ہمیں فنڈز ملتے تو شاہد ہم بھی آپ کو ٹرانسفارمر دیتے ۔ اگر ہمیں پیسے نہیں ملتے تو ہمارے لوگوں کو کیوں تکلیف پہنچائی جاتی ہے۔محکمہ انرجی کیسکو کے ساتھ مل کر انفراسٹرکچر پر کام کیوں نہیں کرتی ۔ ہم حکومت بلوچستان کا کیسکو کی واجبات کی ادائیگی پر قرارداد لائینگے ۔ آج مجھے میسج آیا ہے کہ میرے حلقہ انتخاب میں پی ایچ ای کے کنکشن کاٹے جارہے ہیں میں نے بذریعہ اخبارات بھی بجلی کے مسائل کے حل کے لیے لکھا ہے اور تجاویز دی ہے۔ ٹرانسفر پوسٹنگ پر بھی توجہ دینے سے یہ مسائل کسی حد تک حل ہو سکتے ہے کئی لوگ کئی دہائیوں سے ایک ہی اسٹیشن پر ہوتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.