بلو چستان عوامی پارٹی سینٹ انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی، جام کمال

0 211

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) بلو چستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کے زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس بلو چستان ہاﺅس میںپیر کے روز منعقد ہوا اجلاس میں چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ،پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی،بی اے پی کے جنرل سیکر ٹری سینیٹر منظو ر احمد کاکٹر،پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزراء،سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ سینٹ الیکشن سے متعلق لائحہ عمل پر غور سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلو چستان عوامی پارٹی سینٹ انتخابا ت میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی۔سینٹ الیکشن کے لئے موزوں امیدواروں کے تعین کے لیئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا جو سینٹ انتخابا ت کے موزوں او ر اہل امیدواروں کا انٹرویو کرئے گی ۔وزیر اعلیٰ نے اس مواقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے جس کی نمائندگی قومی اسمبلی ،سینٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی ہے پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے اور یہی ہمارا نصب العین بھی ہے جس پر بی اے پی پوری طرح سے عمل پیرا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.