بھارتی کامیڈین کنگ کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما اور اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی کامیڈین کنگ کپل شرما نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی اطلاع اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے ذریعے دی۔ کپل شرما نے کہا کہ ’خدا نے ہمیں ایک بیٹے سے نوازا ہے‘۔ ا±نہوں نے کہا کہ ’ آپ سب کی د±عاو¿ں سے میری اہلیہ اور بیٹا دونوں ہی بالکل ٹھیک ہیں‘۔ بھارتی کامیڈین کنگ نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کے محبتوں بھرے پیغامات اور د±عاو¿ں کا بہت شکریہ‘۔ کپل شرما نے کہا کہ ’میں اور میری اہلیہ ہمارے تمام مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔