ایک ہفتہ قبل تحصیل تمبو میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی اور بعد میں شہید ہونے والے نوجوان ٹیچر محمد رفیق عمرانی

0 130

نصیرآباد(این این آئی )ایک ہفتہ قبل تحصیل تمبو میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی اور بعد میں شہید ہونے والے نوجوان ٹیچر محمد رفیق عمرانی کے ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری پر نصیرآباد پولیس کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے سوموار کو بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) نصیرآباد کے زیر اہتمام ضلعی صدر ساجد میر عمران کے زیر صدارت بابا عمرانی ہائوس ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی جنرل سیکرٹری سید گل شاہ کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی جی ٹی اے کے صدر مٹھا خان رند پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر فضل محمد کھوسو پیرامیڈیکل ایسوسی ایش کے صدر کامریڈ نذیر مستوئی جے کیو ایم کے جاموٹ قومی موومنٹ کے سیکرٹری جنرل میر محمد وارث ابڑو ایم کیو ایم امداد حسین مری نیشنل پارٹی کے صدر جاگن خان مغیری محمد شریف ابڑو مسلم لیگ ن کے صدر خان جان بنگلزئی سیسا کے صدر علی احمد ماندائی عوامی آواز کے ممتاز ڈومکی ممتاز مگسی سنی اتحاد کے مولانا نواب دین ڈومکی جماعت اسلامی نصیرآباد کے امیر خاوند بخش مینگل ایپکا کے جنرل سیکرٹری شفقت اللہ رند سمیت وڈیرہ سیف اللہ نیچاری، ارشاد بلوچ و دیگر سیاسی سماجی و قبائلی شخصیات اور ٹریڈ یونیز کے نمائندوں اور کارکنوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے میں نصیرآباد میں حاجی محمد نواز مینگل کے اغوا اور شہادت کے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ٹیچر محمد رفیق عمرانی کی شہادت کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے لیکن اتنے بڑے واقعے کے بعد ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود شہید رفیق عمرانی کے قاتلوں کو تاحال نصیرآباد کی پولیس گرفتار نہیں کر سکی ہے جس سے نصیرآباد کے شہریوں میں شدید غم و غصہ اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی عدم گرفتاری سے نصیرآباد پولیس کی ناکامی اور نااہلی ثابت ہوتی ہے مقررین نے نصیرآباد کی پولیس کو دو روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس دوران ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو 14 فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں آل پارٹیز اور جی ٹی اے سمیت تمام تنظیموں کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس کے بعد مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا کانفرنس کے اختتام پر بی این پی عوامی نصیرآباد کے صدر ساجد میر عمرانی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانفرنس میں شریک ہو کر شہید رفیق عمرانی کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.