وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی مختصر وقت میں چین سعودی عرب امارات قطر وغیرہ کا دورہ
پنجگور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ریجن مکران ڈویژن کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد نور بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے اقتدار سنبھالتے ہی مختصر وقت میں چین سعودی عرب امارات قطر وغیرہ کا دورہ کرکے ملک کی معیشت کو بحال کیا اور اب عوام کیلئے تعلیم صحت مہنگائی بے روزگاری غربت کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات شروع کردئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انصاف صحت کارڈ جاری کرکے غریبوں کے دل جیت لئے ہیں جس سے ملک میں کروڑوں لوگوں کو مالی فائدہ پہنچے گا اور غریبوں کا مفت علاج ممکن ہوسکے گا ڈاکٹر محمد نور بلوچ نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی بلوچستان میں سرمایہ کاری سے بلوچستان میں مثبت تبدیلی اور انقلاب برپا ہوگا جس سے ایک طرف بلوچستان ترقی کریگا جبکہ دوسری طرف بلوچ عوام کیلئے روزگار کے وسیع مواقع اور دروزے کھل جائے گے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں علاج معالجہ کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ضلع پنجگور کے ڈی ایچ کیو پچاس بیڈ اور آر ایچ سی ہسپتالیں عملاً غیر فعال ہیں جن میں کوئی سرجری نہیں ہوتا ہے اسلیئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ ضلع پنجگور کو انصاف صحت کارڈ پروگرام میں منسلک فرما کر پنجگور کے عوام کوبھی مفت علاج معالجے سہولیات فراہم کریں ۔