وزیر اعظم کی جانب سے ملک بھر اراکین اسمبلی کو بکاو مال کہنے سے ہمارا استحقاق مجروح ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران
وزیراعظم کے بیان کی مزمت کرتا ہوں اور اس پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں،صوبائی وزیر کا بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر اراکین اسمبلی کو بکاو مال کہنے سے ہمارا استحقاق مجروح ہے وزیراعظم کے بیان کی مزمت کرتا ہوں اور اس پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں
۔یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پراظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان میں تمام اسمبلیوں کے سارے اراکین کو بکاو مال قرار دیا ہے
،اس بیاں سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے اگر کوئی بکاو مال ہے تو اسے سامنے لایا جائے مگر تمام اراکین اسمبلی کو بکاو مال کہنادرست نہیں ہے کوئی بکاو مال نہیں سب کے پاس ضمیر ہے سب کااستحقاق مجروع ہواہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان کی مزمت کرتا ہوں اور اس پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔