ملک بھر کی طرح بارکھان میں بھی 2 مارچ بلوچ کلچر ڈے شایان شان سے منایہ جائے گا، بی این پی بارکھان
بارکھان (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے ضلعی صدر صدیق کھیتران و ضلعی جنرل سیکرٹری میر شاہنواز کھیتران ، سیئنر نائب صدر حاجی غلام رسول کھیتران نے کابینہ کے اراکین و ضلعی رھنماؤں حنیف ایڈووکیٹ ، غلام یاسین شہانی ، شہداد بہدیانی ، اقبال شاہ نے اپنے مشترکہ سوشل ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پیغام و اعلانیہ میں کہا ھے تمام ،، پرشان ،پرجوش ،پرتوِ کل وطن دوست بلوچ ،، ۲ مارچ بلوچ کلچر ڈے ،، بیواٹہ ،، میں دیگر بلوچ قبائل خاصکر لغاری، کھیتران
،بزدار ، کھوسو ، لاشاری ، دریشک ،دیگر ثقافت پرست قوتیں ملکر منائیں گے ۔تمام بلوچوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس عظیم ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں ۔اس پروگرام میں بلوچ اپنی آباؤاجداد کی ثقافت کو برقرایت کیلئے دنیا بھر ملک اور بلوچستان میں ۲ مارچ کلچر ڈے مناتے ہیں ۔جو آج گلوبلائزیشن کے جدید دور میں مختلف چھوٹی و بڑی قوموں کی تشخص و ثقافت کو معدوم ہونے کے شدید خطرہ لاحق ہیں ۔کیوں کہ ہمیں ثقافت ، زبان ، ادب و تمدن ، میوزک کے مختلف و جملہ پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے ۲ مارچ کلچر ڈے میں بی این پی بارکھان زون اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بارکھان زونز مختلف مکتبہ فکر کے ثقافت پرست قوتوں و عوام سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔کہ وہ ضرور اس ثقافتی ایونٹ میں آئیں
اور تمام قبائل اپنی بلوچ یکجہتہ ثقافت کے پوشیدہ و معدوم ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو آج کے نوجوانوں میں منتقل کرنے کا کردار ادا کریں اور نوجوانوں میں نیا جوشِ ولولہ جزبہ پیدا کرنے میں اپنے حصہ کا کردار ادا کریں خاصکر نزدیکی نوجوان رکنی فورٹ منرو ، کوہ سلیمان کے آس پاس گردونواح کے علآقے راڑہ شم کھرڑ بزدار ، بغاؤ پھیلاؤغ آکر شرکت کریں اور رات میوزک پروگرام میں مقامی گلوکار و فنکار ، شعراء اور ادیب اپنے فن کآ مظاہرہ کریں گے ۔