حکومت جتنے بھی جتن کرلے سینیٹ چیئرمین شپ میں کامیابی یوسف رضا گیلانی کی ہوگی، قاسم رونجھو
پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہے،نومنتخب سینیٹر محمد قاسم رونجھو
اوتھل (امروز ویب ڈیسک) نومنتخب سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے کہا کہ حکومت جتنے بھی جتن کرلے سینیٹ کے چیئرمین شپ میں کامیابی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی ہوگی،پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہے،میری کامیابی بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل کے مرہون منت ہے۔
جس نے مجھ جیسے عام کارکن کو سنیٹر بنایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نےاوتھل کے صحافیوں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،نو منتخب سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے کہا کہ میں سینیٹ میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان اور بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کے سدباب کے لئے موثر آواز اٹھاو¿ں گا بلوچستان اور یہاں کی عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافیاں ہوتی رہی ہیں
اسلام آباد میں بیٹھے حکمران بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرےانہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہمارے قائد سردار اختر مینگل نے اقتدار کے ایوان کو ٹھکرا کر اپوزیشن کے بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، محمد قاسم رونجھو نے مزید کہا کہ سردار عطاءاللہ مینگل اور سردار اختر مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کے پسے ہوئے مظلوم طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اس کےلئے اقتدار کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ بی این پی عوام کی نمائندگی کرتی ہے
اسی لیے بلوچستان کے عوام کا بی این پی پر ہمیشہ اعتماد رہا اور اس اعتماد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سینٹ چیئرمین منتخب ہوکر حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔