بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والا جانی و مالی نقصان افسوسناک ہے، اسفندیار ولی خان

0 186

اے این پی سربراہ کا بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس
اے این پی جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ عوام کے ساتھ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں شریک ہے ،بیان
اسلام آباد(امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بلوچستان میں گزشتہ رات زلزلے کے نتیجے میں ہونے والےجانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والا جانی ومالی نقصان افسوسناک ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ عوام کے ساتھ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں شریک ہے۔اے این پی ان تمام افراد کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی جو اس قدرتی آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سانحے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کرے اور زخمیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.