ثنافخر پر سکوائش کھیلنے کا جنون سوارہوگیا
سکوائش کا کھیل فٹنس بر قرار رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے‘ اداکارہ
لاہور(امروز ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ثنافخر پر سکوائش کھیلنے کا جنون سوارہوگیا ، اداکارہ کراچی کے مقامی کمپلیکس میں سکوائش کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثنافخر جم میں ایکسرسائز کے بعد سکوائش کی تربیت حاصل کر رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی کھیل ہے بلکہ فٹنس بر قرار رکھنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ میںشوقیہ طور پر سکوائش کھیل رہی ہوں اور اس کا مقصد صرف خود کو فٹ رکھنا ہے ۔ میں خواتین کو بھی یہی مشورہ دوں گی کہ وہ اس کھیل کو ایکسرسائز کے طو رپر ضرور اپنائیں۔