دکی کے علاقے میں زہریلی گیس کے باعث تین خواتین سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے
کوئٹہ(امروز نیوز)دکی کے علاقے میں زہریلی گیس کے باعث تین خواتین سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں کوئلوں پر ایستری گرم کرتے ہوئے زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔