شہید میرنورالدین مینگل اپنے آپ میں ایک عہد تھے، پرنس موسیٰ جان بلوچ

0 178

شہید کو جسمانی طورپرہم سے جداکیاگیامگراس کافلسفہ ہمارے درمیان موجود ہے ،سابق صوبائی وزیر
قلات (امروز ویب ڈیسک) بی این پی کے مرکزی نائب صدر و خان آف قلات کے چچا سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہاہے کہ شہید میر نورالدین سمیت سینکڑوں شہداءکے خون سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے شجر کی آبیاری ہوئی ہے سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں اب بھی ہر ورکر بھی قربانی کے لیے تیار ہیں ہم شہید ا±ستمان میرنورالدین مینگل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز شہید نوراستمان میر نورالدین خان مینگل کی گیارویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس ٹاو¿ن کمیٹی ہال قلات میں منعقد کیاگیا جس میں بی این پی مینگل کے عہدیداروں کارکنوں اوردیگر سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل،شہزادہ آغا قلندرجان احمدزئی، میر سہراب خان مینگل ،کامریڈخیر جان عمرانی،علی احمد بلوچ ،میر عبدالرحمٰن گرگناڑی،میرمرادخان مینگل، علی اکبر دہوار ،فرزند میر نورالدین مینگل کےمیرزرین خان مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر نورالدین خان مینگل نے اپنے بلوچ قوم کی ساحل وسائل کی دفاع اور بلوچ قوم کی ننگ وناموس کے کے لیے جان کی قربانی دیکر یہ فکروفلسفہ دیا ہے کہ نظریات اورموقف پرڈٹ کر جان دینا قبول ہے مگر اپنے موقف ،مشن اورنظریات سے ہٹنانہیں ہے

بی این پی اپنے موقف اورمنشور کے پرعمل کرکے ہرمشکل دورمیں بلوچ قوم کے حقو ق اوربلوچ ساحل وسائل کے لیے عملی جدوجہد کرتی رہی ہے جس کے باعث بی این پی کو دیوار سے لگانے کے لیے پارٹی کے قائدین سمیت سینکڑوں کارکنوں کو شہید کیا گیا لیکن اتنے مشکلات کے باوجود بی این پی اب بھی پہلے سے اپنی آب وتاب سے چمک رہا ہے بلوچ قوم میں سب سے زیادہ مقبول پارٹی پی این پی ہے اورسب سے مقبول لیڈر وقائد سرداراخترجان مینگل ہے

کیونکہ شہداءکی خون کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی ہے بلکہ شہداءکی لہو نے بی این پی کے شجر کی آبیاری کرتے ہوئے اسے ایساتناوردرخت بنادیا ہے جو کسی بھی طوفان اورمشکل کا مقابلہ کرسکتی ہے اورکررہی ہےہم اپنے پارٹی کے تمام شہداءکو شہید میرنورالدین مینگل کے ساتھ سرخ سلام اورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں آخر میں شہداءکے درجات کے بلندی کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.